محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان

بالائی اور وسطی علاقوں سمیت مختلف شہروں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کی توقع، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔