لاہور ٹریفک پولیس نے 112 بقایا چالان والی موٹر سائیکل پکڑ لی

اے آئی کی مدد سے شناخت، موٹر سائیکل ضبط، قانونی کارروائی کا آغاز ، لاہور ٹریفک پولیس نے جدید اے آئی بیسڈ نگرانی نظام کے ذریعے 112 بقایا چالان رکھنے والی موٹر سائیکل کو ٹریس کرکے قبضے میں لے لیا۔

حکام کے مطابق ایسے تمام شہریوں کے خلاف مرحلہ وار کارروائی جاری رہے گی جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرمانے ادا نہیں کر رہے۔