خاتون نے شوہر کو قتل کر کے باتھ روم میں دفن کر دیا، 45 دن بعد حقیقت سامنے آگئی | حیران کن انکشاف

شوہر کی گمشدگی کا معمہ 45 دن بعد حل، پولیس نے باتھ روم سے لاش برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ایک حیران کن اور افسوسناک واقعے میں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کو گھر کے باتھ روم میں دفن کر دیا۔

شوہر کی گمشدگی کا معاملہ 45 روز تک معمہ بنا رہا، تاہم پولیس کی تحقیقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔ باتھ روم کی کھدائی پر لاش برآمد ہوئی جس کے بعد خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔