وائی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں منفرد انداز اپنانے پر اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں، سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں معروف لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پاکستان میں پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر اپنی منفرد اسٹائلنگ کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ہانیہ عامر نے تقریب میں سیاہ رنگ کا وائی ایس ایل لباس، ہلکا میک اپ اور ویٹ ہیئر لک اختیار کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

اگرچہ متعدد مداحوں نے ان کے فیشن سینس اور اعتماد کو سراہا، تاہم کئی صارفین نے ان کے لباس اور اسٹائلنگ پر تنقید بھی کی۔ بعض افراد نے لباس کو غیر متاثر کن قرار دیا جبکہ دیگر نے مختلف آراء اور تبصرے کرتے ہوئے ان کے فیشن انتخاب پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر اس موضوع پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے انداز کو جدید فیشن قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔