خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں مسلسل اور شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، پہاڑی راستوں پر احتیاط برتنے اور موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔
