محمد نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہونے کے بعد متعلقہ ٹریبونل نے سزا سنا دی۔

جاری فیصلے کے مطابق پاکستانی کرکٹر پر اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی ثابت ہوئی، جس کے باعث ان پر مقررہ مدت کی پابندی عائد کر دی گئی۔ آئی سی سی کے مطابق پابندی کے دوران وہ کسی بھی منظور شدہ کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
