ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے سے متعدد علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ متعلقہ اداروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم سے متعلق تازہ ترین ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
