شکاگو: امریکی شہر شکاگو میں سالانہ ’شکاگو ڈکی ڈربی‘ کا منفرد مقابلہ منعقد ہوا، جس میں 90 ہزار ربڑ کی بطخیں شکاگو ریور میں چھوڑ دی گئیں۔ یہ ایونٹ اسپیشل اولمپکس الینوائے کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے منعقد کیا جاتا ہے۔
بطخوں کو ایک پل سے دریا میں چھوڑا گیا، جس کے بعد پانی پر زرد رنگ کی بطخوں کا بڑا جھنڈ نظر آیا۔ بطخیں تقریباً 15 منٹ تک دریا میں تیرتی رہیں، جس کے بعد فاتح اور رنر اپ بطخوں کو پانی سے نکال لیا گیا۔
سالانہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے بڑی جسامت والی بطخوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جبکہ کئی افراد نے ربڑ کی بطخوں کی تصاویر والی شرٹس بھی پہن رکھی تھیں۔
اسپیشل اولمپکس کی 13 سالہ ایتھلیٹ اور ڈکی ڈربی کی سفیر بیکی کیوناگ نے فاتح بطخ کو بلند کیا تو دریا کے دونوں اطراف موجود ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا۔
بیکی کیوناگ کے مطابق انہیں اسپیشل اولمپکس میں سب سے زیادہ نئے دوست بنانا پسند ہے۔
บทความดีมาก ลอง Pixwit ที่ สำหรับวิดีโอ AI Pixwit