اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کی سمری منظوری کے لیے ایوانِ صدر کو ارسال کر دی گئی ہے۔ بجٹ اجلاس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی اہداف پر بھی اہم اعلانات متوقع ہیں۔