مومنہ اقبال کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت، عدالت نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت بڑھا دی

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عبوری ریلیف میں توسیع کر دی، آئندہ سماعت پر مزید کارروائی ہوگی.اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔

سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے جبکہ عدالت نے آئندہ تاریخ پر مزید سماعت مقرر کرتے ہوئے عبوری ریلیف برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ کیس کی پیش رفت پر شوبز اور قانونی حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔