ایران نے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی گزرگاہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

ریڈیو نشریات میں ایرانی بحریہ کا دوٹوک مؤقف، عالمی تجارت کو خطرہ لاحق ، ایرانی بحریہ نے ریڈیو نشریات کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی تجارتی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل اور تجارتی راستوں کے لیے نہایت اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔