پرانے ریٹ بحال کیے جائیں، صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نئی ڈیوٹی سے کاروبار متاثر ہوگا اور صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا ، صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹی میں حالیہ اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پرانے ریٹس بحال کیے جائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف موبائل فون مارکیٹ بری طرح متاثر ہوگی بلکہ عام صارفین کے لیے بھی موبائل فون خریدنا مزید مہنگا ہو جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ معاشی حالات میں اس طرح کے اقدامات کاروباری سرگرمیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور درآمدات میں بھی کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔