خصوصی انسدادِ دہشتگردی عدالتوں کے عملے کی تین دہائیوں بعد ترقی، ملازمین میں خوشی کی لہر

طویل انتظار کے بعد ملازمین کو ترقی دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ، انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالتوں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو تقریباً 30 سال بعد ترقی دے دی گئی، جس پر ملازمین نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ طویل عرصے سے زیر التوا تھا اور اب میرٹ اور سروس ریکارڈ کی بنیاد پر ترقیوں کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ ملازمین نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔