وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں کی بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت

بیرونِ ملک پاکستانیوں کو بہتر سہولیات اور فوری ریلیف کی فراہمی پر زور ، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے انہیں جدید، آسان اور بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔