بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

مارکیٹ میں قیمتوں کے نئے رجحان نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے منصوبے متاثر کر دیے ، نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث صارفین کو ہزاروں روپے اضافی ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درآمدی اخراجات، ٹیکس پالیسیوں سے متعلق خدشات اور طلب میں اضافے نے قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے وہ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں جو بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے بچنے کے لیے سولر سسٹم لگانے کا ارادہ رکھتے تھے۔