بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز

مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لیے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر غور ، وفاقی بجٹ 2026-27 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے۔ حتمی فیصلہ بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر متوقع ہے، جبکہ تنخواہوں میں اضافے کی اس تجویز سے لاکھوں سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ مستفید ہو سکتے ہیں۔