بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔