15 ارب خرچ، صرف 20 کروڑ آمدن — این ایچ اے کو مالی خسارے کا سامنا

قومی شاہراہوں کی دیکھ بھال مہنگی، محصولات نہ ہونے کے برابر ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو بلوچستان میں سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں میں شدید مالی عدم توازن کا سامنا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اتھارٹی نے سڑکوں کی بہتری پر تقریباً 15 ارب روپے خرچ کیے، جبکہ اس کے مقابلے میں محصولات کی مد میں صرف 20 کروڑ روپے حاصل ہو سکے۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں ٹریفک کا کم دباؤ، ٹول ٹیکس کی محدود وصولی اور وسیع و عریض رقبے پر پھیلا انفراسٹرکچر اس فرق کی بڑی وجوہات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی مرمت ناگزیر ہے تاکہ علاقائی رابطہ بہتر ہو سکے، تاہم آمدن میں کمی کے باعث مالی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو این ایچ اے کو مستقبل میں مزید بجٹ اور حکومتی تعاون کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ انفراسٹرکچر کے منصوبے جاری رکھے جا سکیں۔