ملک کے 42 بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی

حکومت کا ٹیکس نیٹ بڑھانے اور نمایاں ٹیکس دہندگان کو خصوصی سہولتیں دینے کا فیصلہ ، حکومت نے ملک کے 42 بڑے ٹیکس دہندگان کے لیے بلیو پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ٹیکس نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی پاسپورٹ سہولت کے ذریعے نمایاں ٹیکس ادا کرنے والوں کو بین الاقوامی سفر میں آسانیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ اس فیصلے سے مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کی ترغیب بھی ملے گی۔