پرو ہاکی لیگ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بڑی کامیابی، قومی ٹیم کو 7-1 سے شکست، مسلسل 15ویں ناکامی

قومی ہاکی ٹیم بھارت کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں شکست سے نہ سنبھل سکی، پرو ہاکی لیگ میں ناکامیوں کا سلسلہ برقرار۔پرو ہاکی لیگ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7-1 سے شکست دے دی۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی قومی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں مسلسل 15ویں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران بھارتی ٹیم نے ابتدا ہی سے برتری قائم رکھی، جبکہ پاکستانی ٹیم دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ اس شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر شائقین اور ماہرین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔