خانہ کعبہ کی دیواروں کی تزئین و مرمت کا عمل کامیابی سے مکمل

انتہائی احتیاط اور جدید تکنیک کے ساتھ مقدس مقام کی خوبصورتی برقرار رکھی گئی ، حرم مکی میں واقع بیت اللہ شریف کی دیواروں کی مرمت اور صفائی کا عمل 48 گھنٹوں میں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ اس اہم کام کو نہایت احتیاط، مہارت اور جدید طریقہ کار کے تحت انجام دیا گیا تاکہ مقدس مقام کی اصل خوبصورتی اور تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔

مرمتی کام کے دوران خصوصی ماہرین اور تکنیکی ٹیموں نے حصہ لیا، جنہوں نے دیواروں کی صفائی، دراڑوں کی درستگی اور بیرونی سطح کی بہتری پر خصوصی توجہ دی۔ اس دوران زائرین کی آمدورفت کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیت اللہ شریف کی دیکھ بھال اور مرمت ایک مسلسل عمل ہے، جس کا مقصد اس مقدس مقام کو بہترین حالت میں رکھنا اور دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانا ہے۔