مہنگائی کے دور میں تنخواہ اور اخراجات کی دلچسپ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل

صارفین نے تنخواہ ختم ہونے سے پہلے ہی بجٹ بگڑنے پر مزاحیہ تبصروں کی بھرمار کر دی۔موجودہ مہنگائی کے دور میں تنخواہ اور اخراجات سے متعلق ایک مزاحیہ جملہ ’’تنخواہ کو جھڑکیاں‘‘ سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔

لوگ اپنی روزمرہ مشکلات اور بڑھتے ہوئے اخراجات کو دلچسپ انداز میں بیان کرتے ہوئے مختلف مزاحیہ تبصرے اور میمز شیئر کر رہے ہیں، جس پر صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔