حج 2027 کے لیے عوام کا زبردست رجحان، صرف 48 گھنٹوں میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

وزارتِ مذہبی امور کے آن لائن پورٹل پر شہریوں کا غیرمعمولی ردعمل، درخواستوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ.حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کے آغاز کے بعد صرف دو روز کے اندر 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق شہری بڑی تعداد میں آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں، جبکہ رجسٹریشن کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔