شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔