سوشل میڈیا تنقید کے بعد عاصم اظہر کی وضاحت سامنے آگئی

گلوکار عاصم اظہر نے رجب بٹ سے متعلق بیان پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کر دیا ، معروف گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

رجب بٹ کا شکریہ ادا کرنے پر بعض صارفین کی جانب سے تنقید سامنے آئی جس پر عاصم اظہر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے الفاظ کا مقصد صرف ایک مثبت اقدام کو سراہنا تھا۔ ان کی وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔