پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2,400 روپے سستا ہوگیا

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد خریداروں میں خوشی کی لہر، نئی قیمتیں جاری کر دی گئیں۔ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 2,400 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں،

جس کے باعث زیورات خریدنے کے خواہشمند افراد کو کچھ ریلیف ملا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔