سونا پھر مہنگا، عالمی و مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بلند ترین سطح کے قریب

ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ اور فی گرام قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال اس اضافے کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے، جس سے عام صارفین اور سرمایہ کار دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔