سونے کی قیمت میں 4600 روپے فی تولہ اضافہ

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ تک پہنچ گئے ، سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو گیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ قیمتوں میں اس اضافے کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر گولڈ مارکیٹ پر مرکوز ہو گئی ہے۔