سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات صرف اسی کی ذاتی ملکیت قرار

عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ شوہر یا سسرال دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات پر کسی قسم کا ملکیتی حق نہیں رکھتے۔سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ شادی کے موقع پر دلہن کو تحفے میں ملنے والے سونے کے زیورات اس کی ذاتی ملکیت ہیں۔

عدالت کے مطابق ان زیورات پر نہ شوہر اور نہ ہی سسرال والوں کا کوئی ملکیتی حق بنتا ہے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ دلہن کو ملنے والے تحائف اور زیورات قانونی طور پر اسی کی ملکیت تصور کیے جائیں گے، اور ان پر کسی دوسرے فرد کا دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔