شجاع آباد میں اجتماعی شادی، ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان رشتہ ازدواج میں منسلک

خاندانی روایت اور سادگی کو فروغ، ایک ہی تقریب میں 9 جوڑوں کی شادی نے توجہ حاصل کر لی ، پنجاب کے شہر شجاع آباد میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں نے اپنی 9 کزنز کے ساتھ اجتماعی شادی کی۔ اس تقریب کو سادگی اور خاندانی ہم آہنگی کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک ہی مقام پر منعقد ہونے والی اس شادی میں اہلِ علاقہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماعی شادی کے اس اقدام کو معاشرتی اخراجات میں کمی اور روایتی اقدار کے فروغ کے طور پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ تقریب خوشیوں، رنگوں اور خاندانی یکجہتی کا خوبصورت منظر پیش کر رہی تھی۔