شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے فرائض انجام دینے والے ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں: طارق علی نظامانی

طارق علی نظامانی نے سخت موسمی حالات میں خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کی لگن اور قربانیوں کو سراہا ، طارق علی نظامانی نے شدید گرمی اور سخت موسمی حالات کے باوجود کھلے آسمان تلے اپنے فرائض انجام دینے والے ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محنت کش معاشرے کی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے کارکنان قوم کے حقیقی ہیروز ہیں اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ طارق علی نظامانی نے متعلقہ اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ ورکرز کی صحت، حفاظت اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔