وفاقی بجٹ پر کسانوں کا شدید ردعمل، حکومتی اقدامات ناکافی قرار

زرعی شعبے کے نمائندوں نے بجٹ کو کسان دوست قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کر دیا ، ملک بھر کے کسانوں اور زرعی تنظیموں نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں زرعی شعبے کے مسائل کے حل اور کسانوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات شامل نہیں کیے گئے۔

کسان رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، کھاد، بیج، زرعی ادویات اور بجلی کے اخراجات کے پیش نظر مزید ریلیف کی ضرورت تھی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی شعبے کو خصوصی مراعات اور عملی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔