سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، سرمایہ کاروں کی توجہ قیمتی دھاتوں پر مرکوز

بین الاقوامی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخ بڑھ گئے، خریداروں میں تشویش ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر قیمتی دھاتوں کی طلب میں اضافے اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتیں بلند ہوئیں، جبکہ پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے زیورات کے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھاتوں کی جانب مبذول ہو گئی ہے۔