قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور خیبر پختونخوا حکومت کے محتسب سیکرٹریٹ کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اداروں کے درمیان باہمی تعاون، استعداد کار میں اضافے اور عوامی خدمات کو مؤثر بنانے کے لیے اہم پیش رفت ،
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور خیبر پختونخوا حکومت کے محتسب سیکرٹریٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔

اس معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، تجربات کا تبادلہ، استعداد کار میں اضافہ اور عوام کو بہتر اور مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام شفافیت، اچھی حکمرانی اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔