لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

بارش کے بعد درجۂ حرارت میں کمی، شہریوں نے شدید گرمی سے وقتی ریلیف کا سانس لیا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ شدید گرمی اور حبس کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

بارش کے بعد درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان موجود ہے۔