لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے موسم خوشگوار کر دیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔

کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے،

جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔