لاہور کے ہسپتالوں میں کینسر سے بچاؤ کی 2 ادویات جعلی قرار، ڈریپ کی تحقیقات جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ، لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی کینسر سے بچاؤ کی دو ادویات جعلی نکلنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ادویات کے مشتبہ اور غیر معیاری ہونے کے شواہد ملے ہیں، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ واقعے نے مریضوں اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے جبکہ حکام ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔