وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

سی ٹی ڈی اور سیف سٹی منصوبوں پر اہم بریفنگ، سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے پر زور ، Mohsin Naqvi نے پشاور میں پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دورے کے دوران انہیں سی ٹی ڈی اور سیف سٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیرداخلہ نے سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔