ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسم کی تبدیلی سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔