پی ٹی آئی نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نظام صرف امیروں کو فائدہ پہنچا رہا ہے جبکہ غریب طبقہ بدترین مشکلات کا شکار ہو چکا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ٹیکسوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں ایسا نظام نافذ کیا جا رہا ہے جس سے غریب مزید بے گھر اور امیر مزید طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق بڑھتی مہنگائی، بجلی و گیس کے بھاری بل، بے روزگاری اور معاشی دباؤ نے متوسط اور غریب طبقے کی زندگی مشکل بنا دی ہے جبکہ بااثر طبقہ مسلسل فائدہ حاصل کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔