اداکارہ مومنہ اقبال کے نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری، تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں ، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

خوبصورت اور سادہ انداز میں منعقد ہونے والی تقریب کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ مداح مومنہ اقبال کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہیں۔