ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کئی علاقوں میں تیز بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان، شہری احتیاط برتیں ، محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، آندھی اور گرج چمک کی توقع ظاہر کی ہے۔

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔