نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت ریگولیٹر اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

ڈیٹا کے مؤثر انتظام، تحفظ اور شفاف نگرانی کے لیے نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز.حکومت نے نیشنل ڈیٹا گورننس پالیسی 2026 کے تحت ملک میں ڈیٹا کے مؤثر انتظام، تحفظ اور شفاف نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ریگولیٹر اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں میں ڈیٹا گورننس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، معلومات کے محفوظ استعمال کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل گورننس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔