وسیم عباس اور صبا حمید میں 29 سال بعد علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکار نے برسوں بعد حقیقت بیان کر دی

معروف اداکار نے نجی گفتگو میں ازدواجی زندگی کے اختتام اور باہمی احترام سے علیحدگی کی وجہ پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے 29 سال بعد ہونے والی علیحدگی کی وجہ پر پہلی بار تفصیل سے بات کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں نے باہمی احترام اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اداکار کے مطابق زندگی میں بعض فیصلے وقت اور حالات کے مطابق کرنا پڑتے ہیں، تاہم آج بھی وہ ایک دوسرے کے لیے احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔