زلزلے کے دوران بیٹی کی جان بچاتے ہوئے وینزویلا کے معروف فٹبالر کی اہلیہ جاں بحق، فٹبالر کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

فٹبالر نے اہلیہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، “تم ہمیشہ ہماری پسندیدہ ہیرو رہو گی”.شدید زلزلے کے دوران وینزویلا کے ایک معروف فٹبالر کی اہلیہ اپنی بیٹی کی جان بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد فٹبالر نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لکھا، “تم ہمیشہ ہماری پسندیدہ ہیرو رہو گی۔” ان کی یہ پوسٹ دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح متاثرہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کر رہے ہیں۔