سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں مال گاڑی کو حادثہ، جنگ شاہی ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک متاثر

حادثے کے بعد ریلوے ٹریفک جزوی طور پر متاثر، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، سندھ کے ضلع Thatta میں جنگ شاہی ریلوے سٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی چند بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا اور ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں جبکہ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔