اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سینیٹ اجلاس میں پمز ہسپتال کے واقعے سے متعلق بتایا کہ 15 بچوں کو ایک چھوٹے کمرے میں رکھا گیا تھا، تاہم کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا اور ریسکیو کیا گیا بچہ بھی خیریت سے ہے۔
مصطفیٰ کمال کے مطابق متاثرہ منزل سے 80 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کر رہی ہے۔
اپوزیشن نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر نسیمہ احسان نے شفاف تحقیقات اور انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرنے پر زور دیا۔
بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔