محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، پنجاب میں مئی سے جولائی تک معمول سے زیادہ بارشیں اور زائد درجۂ حرارت کا امکان

گرمی کی شدت اور موسلا دھار بارشوں کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب میں مئی، جون اور جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں اور زائد درجۂ حرارت ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بعض علاقوں میں طوفانی بارشیں اور اربن فلڈنگ جیسے حالات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کسانوں اور متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔