آج سے 10 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کی وارننگ

محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔محکمۂ موسمیات نے آج سے 10 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔