اکشے کمار نے 104 بخار میں ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا گانا شوٹ کیا، اداکارہ کا انکشاف

شدید طبیعت خرابی کے باوجود اکشے کمار نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹنگ مکمل کی۔ایک اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ 104 ڈگری بخار کے باوجود مکمل کی۔

ان کے مطابق شدید طبیعت ناساز ہونے کے باوجود اکشے کمار نے کام سے غیر معمولی وابستگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، جسے فلمی ٹیم نے سراہا۔